15 مارچ، 2026، 7:35 PM

امریکہ شاہد ڈرون کی نقل کے ذریعے عرب ممالک میں حملے کررہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

امریکہ شاہد ڈرون کی نقل کے ذریعے عرب ممالک میں حملے کررہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان غلط فہمی ایجاد کرنے کے لیے شاہد ڈرون کی نقل تیار کرکے عرب ممالک میں حملے کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر ان اہداف کی تحقیقات کے لیے علاقائی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہے جنہیں حالیہ کشیدگی کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیاں صرف خطے میں موجود امریکی اڈوں اور مفادات تک محدود ہیں اور اب تک کسی عرب ملک کے شہری یا رہائشی علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے "لوکاس" نامی ڈرون تیار کیا ہے جو ایرانی ڈرون "شاہد" سے بہت مشابہت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے عرب ممالک میں اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی امکان ظاہر کیا کہ بعض عرب ممالک میں شہری اہداف پر حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہ سکتا ہے تاکہ ان ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کیے جاسکیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو ایران خطے میں موجود امریکی کمپنیوں اور ان کی تنصیبات کو مزید نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جزیرہ خارک پر قبضہ کرنا اس پر حملے سے بھی بڑی غلطی ہوگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ ایسے حملے نہ ہونے کی ضمانت اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

عراقچی کے مطابق ایران قطر، سعودی عرب، عمان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے جاری ہیں اور کسی بھی ایسے علاقائی اقدام کا خیرمقدم کرے گا جو جنگ کے منصفانہ خاتمے کا باعث بنے۔

انہوں نے داخلی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ایران میں حالات مستحکم ہیں اور ریاستی اداروں یا فوج کے اندر کسی قسم کی تقسیم موجود نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب مکمل خیریت سے ہیں اور صورتحال کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ راستہ عالمی جہاز رانی کے لیے کھلا ہے، البتہ امریکی جہازوں اور ان کے اتحادیوں کے لیے نہیں۔

News ID 1938527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha